عمران خان کا آج آرمی چیف کو تیسرا کھلا خط بھیجنے کا فیصلہ، نکات طے کر دیے گئے

عمران خان کا آج آرمی چیف کو تیسرا کھلا خط بھیجنے کا فیصلہ، نکات طے کر دیے گئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا کھلا خط بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط کے نکات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے ہیں، اور خط چھ نکات پر مشتمل ہوگا۔فیصل چوہدری کے مطابق خط میں درج نکات میں ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز (بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات)، حکومت کی پالیسیوں کے باعث جمہوریت کو لاحق خطرات، اور دیگر اہم امور شامل ہوں گے۔ عمران خان نے اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دی ہیں کہ اس خط کے تمام نکات کو جلد حتمی شکل دے کر متعلقہ اداروں تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان دو مرتبہ آرمی چیف کو کھلے خطوط لکھ چکے ہیں، جن میں انہوں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔