عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے۔ اس فیصلے کے بعد پارٹی رہنما جلد ہی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کریں گے، جس کے بعد شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کو ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اپنی تنظیمی صفوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے مختلف رہنماؤں کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔