عمران خان کی جیل انتظامیہ کو شیر افضل مروت کو داخلے سے روکنے کی ہدایت

عمران خان کی جیل انتظامیہ کو شیر افضل مروت کو داخلے سے روکنے کی ہدایت

عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں، اور انہیں جیل میں داخل ہونے سے روکا جائے۔رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیر افضل مروت کو اڈیالہ جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ اس سلسلے میں شیر افضل مروت سے متعلق تحریری طور پر بھی آگاہی حاصل کی گئی۔شیر افضل مروت اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچے، لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں واپس بھیج دیا۔