لاہور ( کرائم رپورٹر ) واسا کے ترقیاتی کاموں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہواہے۔ کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ واٹر ٹینک کی تعمیر میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں کی گئیں۔دونوں واٹر ٹینک میں 6 کیوسک کے پمپ اور جنریٹر نصب کرنا تھے۔ ٹینڈر زمیں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا۔ واسا کی جانب سے متعلقہ منصوبے کے لئے وضع کردہ سکیورٹی رقم حاصل نہیں کی گئی۔ پیپرا کی جانب سے منصوبوں پر اعتراض لگا کر انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔