عثمان رفیق کوسیکشن افسر محکمہ انہار، منور حسین کوایس او ہائیر ایجوکیشن لگادیاگیا
لاہور ( کرائم رہورٹر)پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے 15 سیکشن افسر تبدیل کردیئے۔سیکشن افسر پی اینڈ ڈی ثنا ارشد کو ایس او ڈی ایس اے سی ایس ،احمد اقبال کو سیکشن افسر محکمہ انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ تعینات ،صائمہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ،طارق ملک کو سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،انس خان بھٹی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ ،شنزاہ فاطمہ کو سیکشن افسر سی اینڈ ڈبلیو ،محمد اقبال کو ویلفیئر ونگ پراپرٹی منیجر ایس اینڈ جی اے ڈی ، حمزہ ریاض کو سیکشن افسر ویلفر ونگ تین تعینات ،افضل اکرم کو سیکشن افسر فشریز ڈیپارٹمنٹ تعینات ،عثمان رفیق کو سیکشن افسر محکمہ انہار ،منور حسین کو سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن ،نعیم طاہر کو ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اشتیاق احمد کو سیکشن افسر سکلز ڈیپارٹمنٹ تعینات ،امان اللہ کو سیکشن افسر ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔