سیف سٹی کی مدد سے اغوا کار گروہ گرفتار، متعدد خواتین بازیاب

سیف سٹی کی مدد سے اغوا کار گروہ گرفتار، متعدد خواتین بازیاب

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے شاہدرہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون کو جہلم سے بازیاب کر لیا گیا۔

خاتون سسرالی تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دے کر اسے اغوا کر لیا اور بیچنے کی نیت سے قید کر رکھا تھا۔

خاتون کی بازیابی کیسے ممکن ہوئی؟
???? موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔
???? ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کو اطلاع دی۔
???? سیف سٹی اتھارٹی نے لوکیشن ٹریسنگ کے ذریعے جہلم پولیس کو موقع پر بھیجا۔
???? تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس اغوا میں ایک منظم گروہ ملوث تھا۔
???? ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور جہلم پولیس کی مشترکہ کارروائی سے اغواکار گرفتار کر لیے گئے۔

مزید خواتین کی بازیابی
???? سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں متاثرہ خاتون سمیت کئی دیگر معصوم خواتین کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔
???? پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

یہ کارروائی خواتین کے تحفظ اور جرائم کے خلاف سخت ایکشن کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ ????