فرخ ریاض بٹ
تجھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو مگر مجھے یاد ہے جب میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے لاہور شہر خاص کر پرانے قدیم لاہور کی خوبصورتی کے پیش نظر بے شمار انقلابی پروگرام بنا ئے اور بے شمار اقدامات شروع کیے سب سے پہلے قدیم لاہور کے گرد مغلیہ طرز کی شاہی دیوار کی از سر نو تعمیر شروع کی یہ یقینا بہت اچھا بلکہ بہت ہی اعلیٰ بے نظیر منصوبہ تھا جو کہ تھوڑی سی دیوار تعمیر کرنے کے بعد بند ہوگیا۔ آج بھی اس مغلیہ طرز کی دیوار کے آثار موجود ہیں اب موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے التماس ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پرانے لاہور کے چاروں اطراف مغلیہ طرز کی دیوار نہ صرف مکمل کروائیں بلکہ پرانے لاہور کے چاروں اطراف آج سے 78سال پہلے ایک چھوٹی نہر چلتی تھی اس نہر کو لاہور کی بڑی نہر BRB سے پانی فراہم ہوتا تھا اس سلسلے میں BRB نہر سے چھوٹی نہر نکالی گئی کہ جس سے پرانے لاہور کے گرد نواح کی چھوٹی نہر کو سراب کیا جاتا تھا۔ ہمارے بڑے بزرگ کہا کرتے تھے کہ اس نہر کا پانی اس قدر صاف شفاف تھا کہ مقامی لوگ یہاں سے پانی پینے کے لیے اور گھریلو استعمال یعنی نہانے کے لیے لے جاتے تھے اس پرانے لاہور کی نہر کے چاروں اطراف مغلیہ دور کے باغات تھے۔ ان باغات میں پھل دار درخت تھے پھر دہلی دروازے کے باہر سکھ دور میں ایک Arch Bridge تعمیر ہوا اس Bridge کو کراس کر کے لوگ دہلی دروازے کے اندر یعنی لاہور شہر میں داخل ہوا کرتے تھے افسوس میں نے کئی مرتبہ اس سکھ دور کے تاریخی مضبوط لوہے کے پل کے حوالے سے انگلش اُردو میں بے شمار کالم لکھے اور مقامی حکومت کو آگاہ کیا مگر افسوس کسی نے اس طرف قطعی کوئی توجہ نہ دی آج بھی اگر آپ لنڈے بازار سے آتے ہوئے دہلی گیٹ کی جانب آئیں تو یہ پل راستے میں ہے کہ جسے بے دردی سے زمین میں دفن کر دیا گیا اگر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف یہاں کھدائی کروائیں تو یقینا یہ پل صحیح سلامت درست حالات میں نکلے گا اس پل کو باہر نکال کر اسے بس رہنے دیں اور استعمال کریں یعنی یہ پل ملکی غیر ملکی سیاحوں کا دلچسپی کا مرکز بن جائے گا اور لوگ اس برج کو کراس کر کے لاہور شہر کے اندر داخل ہوں گے کیوںکہ اس برج کے نیچے سے نہرگزرتی تھی جو کہ وقت کے ساتھ اور ہر حکومت کی لاپروائی غفلت کی وجہ سے گندا نالہ بن گیا۔ اب جو گندا نالہ بن چکا ہے اسے فوراً بند کر کے اس کی تعمیر و مرمت شروع کروائی جائے یعنی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کامنصوبہ تھا اور ہے کہ اس گندے نالے کو بند کر کے لاہور کے چاروں اطراف اس چھوٹی سی نہر میں رنگ سُرخ کے پتھر لگائے جائیں اور تمام کام مکمل ہونے پر اس میں باقاعدہ صاف پانی چھوڑا جائے اس میں رنگ برنگی مچھلیاں چھوڑی جائیں اب سوال یہ ہے کہ ابتداء کیسے کی جائے؟۔ ابتداء اس انقلابی انداز میں کی جائے یعنی پرانے لاہور شہر کے گرد جو نہر تھی اب تجاوزات کی وجہ سے یہ نہر گندے نالے میں بدل گئی اور موقع پرست مفاد پرست ٹولے نے جو کہ قبضہ مافیا ہے اس پر قابض ہیں کہ جہاں مال گودام دکانیں ٹرک اڈے تعمیر ہو چکے ہیں اور بعض جگہ پر طاقت ور قبضہ مافیا نے اس نالے کے اوپر مکانات کے صحن تعمیر کر رکھے ہیں اب وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جلدی کریں دیر مت کریںنیکی کا کام آج اور ابھی کر ڈالیں سب سے پہلے پرانے لاہور کے چاروں اطراف جو نالے پر تجاوزات اور قبضہ مافیا قابض ہیں ان سے گندے نالے یعنی تاریخی نہر کو آزاد کروائیں پھر اس نالے کو فوراً بند کرنے کے احکامات جاری کریں پھر اس تاریخی نہر جو وقت کی زیادتیوں کی وجہ سے گندا نالہ بن گئی اس میں سنگ سرخ مرمر کے پتھر slabs لگوائیں مکمل ہونے پر اس میں BRB نہر سے ایک نہر نکلتی تھی کہ جسے صاف کر کے دوبارہ اس تاریخی چھوٹی نہر کو باقاعدہ سیراب کیا جاسکتا ہے اسے سراب کریں پھر ساتھ ہی ساتھ پرانے لاہور کے چاروں اطراف مغلیہ دور کی دیوار بھی مکمل کریں یقینا جب یہ قدیم عظیم بے نظیر منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو یہ سب وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا عظیم لازوال بے مثال تاریخی کارنامہ ہو گا بلکہ محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس سلسلے میںW.H.O اورWorld Prgram for Culture Heritage جو تنظیم ہے انہیں دعوت دیں کہ وہ پرانے لاہور کے گرد نہ صرف مغلیہ دور کی دیوار تعمیر کریں بلکہ اس تاریخی پرانے نہر جو کہ سابقہ حکومتوں کی غفلت نااہلی لاپروائی کی وجہ سے گندے نالے میں بدل گئی اور قبضہ مافیا نے موقع پاتے ہی اس تاریخی نہر یعنی گندے نالے پر ناجائز تعمیرات کر کے اسے چھپا دیا اب یہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کا اخلاقی قومی فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ جلد فوری ایکشن لیں اور یہاں سب سے پہلے ناجائز تجاوزات ختم کروا کے یہاں فوری مغلیہ طرز کی چاروں اطراف دیوار اور گندا نالہ صاف کروا کے یہاں رنگ سرخ مرمرکے پتھر Slabsلگوائیں یوں یقینا لاہور شہر کی رونق دوبالہ ہو گی لاہور شہر کی خوب صورتی واپس آجائے اور چاروں اطراف نہر کے ساتھ چھوٹی سڑک اور سڑک پر ریل ٹرام شروع کروائیں یعنی ریل ٹرام کے لیے ریلوے لائن بچھائیں جو کہ ترکی طرز کی بے نظیر ریل ٹرام ثابت ہوگی اور چاروں اطراف ساتھ ہی مغلیہ دور کے باغات بھی بحال کروائیں یقینا یہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کا عظیم بے نظیر لازوال لاجواب کارنامہ تصور ہو گا۔ (آمین)