پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔