پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی

 علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی
 پشاور(آئی این پی )   پشاور ہائیکورٹ  نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔