جنوری سے تنخواہ 5 لاکھ ماہانہ ہوجائے گی‘ارکان اسمبلی ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے
لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، ایک ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ ہوجائے گی۔ پنجاب میں اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا پیش کردہ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ روپے ہوجائے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد اراکین اسمبلی بے حد خوش نظرآئے اور انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔