تین ہسپتال میں زیرعلاج‘10 لاپتہ اور چند پولیس کی حراست میں ہیں‘باقی کی تصدیق کا عمل جاری
اسلام آباد(آئی این پی)لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق تین پاکستانی اس وقت ہسپتال میں ہیں، 10 پاکستانی اس وقت لاپتہ ہیں، کچھ پاکستانی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔مزید 40 افراد کی تصدیق کی جا رہی ہے، لیبیا کشتی حادثے میں سوار افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔