دبئی میں نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی۔
دبئی حکومت نے اعلان کیا کہ یہ گولڈ ڈسٹرکٹ جلد سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے کھولا جائے گا۔منصوبے کے تحت 1000 سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ ایک نیا مرکز تعمیر ہوگا، جہاں یٹیل، ہول سیل اور سرمایہ کاری سب ایک جگہ دستیاب ہوں گے۔ دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت سونے اور زیورات کی پوری ویلیو چین ایک ہی جگہ اکٹھی ہوگی۔
اماراتی حکام نے اس منصوبے کو دبئی کی تجارتی شان اور ثقافتی ورثے کی علامت قرار دیا ہے۔ منصوبے اور ڈیزائن کے بارے میں مزید تفصیلات مرحلہ وار سامنے آئیں گی۔