عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں سونا خریدنا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 454 روپے ہو گئی، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 9 ہزار 174 روپے مہنگی ہوئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 107 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر پڑتے ہیں، جس کی وجہ بین الاقوامی طلب، ڈالر کی قیمت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تبدیلیاں ہیں۔صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے یہ اضافہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ سونے کی خریداری اور سرمایہ کاری دونوں پر مہنگائی کا اثر پڑتا ہے۔