مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 53 ڈالر بڑھ کر 4218 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح، 10 گرام سونا 4544 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہو گیا ہے۔درخواست کے مطابق، ایک تولہ چاندی 267 روپے کے اضافے کے بعد 5909 روپے کی ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔