پنجاب اسمبلی میں سروس ریگولرائزیشن بل 2025 پیش

پنجاب اسمبلی میں سروس ریگولرائزیشن بل 2025 پیش

پنجاب اسمبلی میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے، جسے منظور کرنے کے لیے پہلے قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے، اور اس کے بعد حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

موجودہ سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 منسوخ کیا جائے گا۔سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی بھرتیاں اب بنیادی پے کی بجائے لم سم پے پیکیج کے تحت ہوں گی۔حکومت نے یہ تبدیلی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے کی ہے، کیونکہ بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز اور پنشن کی مد میں اضافے سے مالی دباؤ بڑھتا تھا۔نئی بھرتیاں لم سم پے پیکیج کے تحت ہوں گی، اور اس کے لیے نئی قانون سازی کی جائے گی۔محکمہ مالیات کے مطابق بل کے نفاذ سے پنشن اور دیگر الاؤنسز کا بوجھ کم ہوگا اور سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے شفاف اور جدید پے سسٹم متعارف ہوگا۔یہ بل سرکاری ملازمت کے نظام میں اصلاحات اور مالیاتی استحکام کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔