وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔
ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا اور مشرق وسطی میں دیرپا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔اس سے قبل شہباز شریف نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت، یادگار غیرجانبداری کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنما بھی موجود تھے۔