سابق لیفٹننٹ جنرل اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو طویل قانونی کارروائی کے بعد 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق، سزا کے بعد فیض حمید آرمی چیف سے معافی کی درخواست کر سکتے ہیں، اور اگر معافی نہ ملی تو وہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر ضرورت ہو تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقدمہ چار الزامات پر مبنی تھا: سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور لوگوں کو نقصان پہنچانا۔ عدالت نے تمام الزامات میں فیض حمید کو قصوروار پایا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی دفعات کی تعمیل کی، ملزم کو اپنی پسند کی دفاعی ٹیم اور دیگر تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے، اور وہ متعلقہ فورم پر اپیل کا حق رکھتے ہیں۔