وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں مصروف دن گزاریں گے اور عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار غیرجانبداری کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے یادگار پر پھول چڑھائے اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں، جس میں وہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔