محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کے 25 ہزار اساتذہ اور طلبا کے لیے مفت گوگل سرٹیفکیشن پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق ہزاروں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا جدید آئی ٹی ہنر حاصل کریں گے، اور جدید لیبز والے سکولوں میں یہ سرٹیفکیشن کورسز منعقد کیے جائیں گے۔پروگرام کے ذریعے اساتذہ اور طلبا کے لیے اندرون و بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور انہیں عالمی معیار کی ڈیجیٹل تربیت تک رسائی حاصل ہوگی۔