جموں و کشمیر میں بارش کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

جموں و کشمیر میں بارش کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش نہ ہونے اور سردی میں اضافے کے باعث خشک سالی کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔

متعلقہ محکموں نے پانی کی کمی اور ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1 نومبر سے 9 دسمبر تک صرف 6.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کی اوسط 43.1 ملی میٹر کے مقابلے میں 86 فیصد کم ہے۔
اس بارش کی شدید کمی کے باعث:

جھیلوں اور دریاؤں کا پانی کم ہو گیا ہے
جہلم دریا کے بہاؤ میں نمایاں کمی
جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے
پینے کے پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا
محکمہ کے مطابق جموں میں 82.6٪ اور کشمیر میں 82.1٪ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو حالیہ برسوں کی سردیوں کی سب سے خشک شروعات ہے۔