ایران میں خشک سالی: مشہد اور تہران میں پانی کی شدید قلت

ایران میں خشک سالی: مشہد اور تہران میں پانی کی شدید قلت

ایرانی میں شدید خشک سالی کے باعث، تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر، مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشہد میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔ شہر کی پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ مشہد کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب انتہائی کم ہو چکا ہے، جس سے پانی کا انتظام ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے مہینے تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی، اور اگر خشک سالی جاری رہی تو شہر کو مکمل طور پر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ یہ صورتحال ایران میں پانی کے بحران کی گہرائی اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔