سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، عوام ہوشیار رہیں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری   بیان میں کہا گیا کہ خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کیلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے