وندے ماترم کے الفاظ اسلامی عقائد سے متصادم ہیں، جمعیت علمائے ہند

مسلمان  ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں، کسی کو شریک نہیں کر سکتے، ارشد مدنی 
نئی دہلی(آئی این پی )جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا ارشد مدنی نے وندے ماترم کے نعرے اور ترانے کو مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد اور ایمان کے خلاف قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان میں مولانا ارشد مدنی نے زور دیا ہے کہ مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس عبادت میں کسی کو شریک نہیں کر سکتے، انہیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے وندے ماترم پڑھنے یا گانے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مسلمانوں کیلئے    اس میں شامل الفاظ شرعی طور پر ناقابل قبول ہیں