امریکہ نے وینزویلا کے قریب آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

واشنگٹن ،کراکس(آئی این پی )امریکہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز کی شناخت 'دی اسکیپر' کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ  وینزویلا نے امریکہ پر چوری اور بین الاقوامی سمندروں میں قزاقی کا الزام عائد کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  وینزویلین کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف جارحیت کی پالیسی دراصل ہمارے توانائی کے وسائل کو لوٹنے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں صحافیوں کو بتایا  کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے نزدیک سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے ایک بڑی کارروائی کی تھی