ہر ملک کو توانائی اور اقتصادی سرگرمیاں آزادانہ طور پر جاری کا حق حاصل ہ‘ یکطرفہ اقدامات سے دنیا بھر میں ریاستوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے:چینی وزارت خارجہ
ٹینکر پر موجود تمام افراد کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، شہریوں کی سلامتی اور عزتِ نفس پر سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا،روسی وزارت خارجہ
بیجنگ‘ماسکو(آئی این پی )ترجمان چینی وزارت خارجہ نے روسی آئل ٹینکر پر امریکی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی یکطرفہ اقدامات سے ریاستوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بیجنگ میں نیوز بریفگ میں ترجمان نے کہا آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا امریکی اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیجنگ نے ہمیشہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو توانائی اور اقتصادی سرگرمیاں آزادانہ طور پر جاری کا حق حاصل ہے۔ امریکا کے یکطرفہ اقدامات سے دنیا بھر میں ریاستوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے۔دریں اثناء روس نے امریکا سے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کو فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ۔روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کو فوری طور پر واپس کیا جائے اور ان کے ساتھ انسانی سلوک یقینی بنایا جائے۔روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائی روسی شہریوں کی جلد واپسی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔روسی حکام کے مطابق شہریوں کی سلامتی اور عزتِ نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔