آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان

آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی دونوں ایوانوں سے منظور ہوئی ہے، لیکن اس پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ حکومت نے تیار کیا تھا اور اس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں اتفاق رائے حاصل کیا گیا تھا۔ تاہم، اس کے باوجود مدارس رجسٹریشن کے عمل کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کے حوالے سے منظور شدہ قوانین پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے​