وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے زیرِ غور تجاویز پر مثبت پیشرفت کا عندیہ دیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت قانون کو ہدایت دی کہ معاملے کو آئین و قانون کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے۔اس اہم ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ شریک تھے جبکہ حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان شامل تھے۔مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق اس ملاقات کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد قانونی پیچیدگیوں کا خاتمہ اور تمام فریقین کی رضامندی سے معاملات کو حل کرنا ہے۔