پرویز الہٰی پر فرد جرم پھر ملتوی

 لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے وکیل کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کے باوجود آج پیش نہ کیے جانے کی و جہ سے فرد جرم پھر ملتوی ہو گئی جب کہ عدالت نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں  ہوئی، جس میں پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے ایک بارپھر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔اس موقع پر وکلا کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم گذشتہ تاریخ پر بھی پیش نہیں ہوا ، ایسے نہیں چلے گا، اس سلسلے میں کوئی حکم جاری کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔