گرانٹ 2025 کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی،20.22ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )جاپان نے پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025 کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومتِ جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 3.1 ملین ڈالر کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا ہے جس سے 20.22 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔یہ گرانٹ 2025 کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔