لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں ڈیفنس بی پولیس کا احسن اقدام چینی باشندے کی درخواست پر ڈیفنس بی پولیس نیفوری کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق چینی باشندہ مصری شاہ ریلوے شیڈ سے ٹیکسی پر ایچ مارکینٹ آیا تھا ٹیکسی ڈرائیور چینی باشندے کو اتار چلا گیا تھاچینی باشندے کا3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل گاڑی میں رہ گیا تھا، ڈرائیور اور گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی چند گھنٹوں میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاڑی اور ڈرائیور کو ٹریس کر لیاچینی باشندے نے قیمتی موبائل ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی چینی باشندے نے لاہور پولیس کی کاوش کو سراہاپولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہے،