ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم

ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، اور ان کا معاہدہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ختم ہو گیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا کہ وہ معاہدے کی توسیع کا انتظار کر رہے تھے اور انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کی خدمات اب درکار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کر رہے تھے، تاہم پی سی بی نے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

کرکٹ ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی سی بی کا جیسن گلیسپی پر اعتماد کم ہو گیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب کیا۔ٹم نیلسن کی تقرری اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کی گئی تھی، اور ان کی کوچنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں بہتری دکھائی دی تھی، مگر اب ان کے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔