پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار:وزیراعظم

پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا پالیسی ریٹ میں کمی پر اظہار خیال، سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافے کی توقع

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے اور اس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔وزیراعظم نے کم افراط زر کی شرح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر مزید کم ہوگا۔ انہوں نے معیشت کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے اقتصادی حالات میں بہتری آئے گی۔