خیبرپختونخوا حکومت ابھی تک رمضان پیکیج شروع نہیں کرسکی:عظمی بخاری

 پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے
آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا:وزیر اطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے  آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔ عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں