اجے دیوگن بنیں گے ’کرائم پٹرول‘ کے نئے میزبان، نیا سیزن کب سے ہوگا شروع؟

اجے دیوگن بنیں گے ’کرائم پٹرول‘ کے نئے میزبان، نیا سیزن کب سے ہوگا شروع؟

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن اب ٹی وی کے معروف کرائم شو ’کرائم پٹرول‘ کی میزبانی کریں گے۔
نیا سیزن 31 اگست 2026 سے شروع ہو رہا ہے، جس میں ایسے حقیقی واقعات سے متاثرہ کیسز پیش کیے جائیں گے جنہوں نے ملک بھر میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔حال ہی میں جاری کیے گئے پرومو میں اجے دیوگن اپنی سنجیدہ اور پُراثر آواز میں ناظرین سے مخاطب ہوتے دکھائی دیے، اور انہوں نے لوگوں کو اپنے اردگرد کے حالات کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے ’کرائم پٹرول‘ کا حصہ بننے کو اپنے مداحوں اور ناظرین کے لیے ایک ذمہ داری قرار دیا۔یہ شو ہر پیر، 31 اگست 2026 کو رات 10:30 بجے بھارتی ٹی وی جینلز پر نشر ہوگا۔