مختلف شعبوں اور مذا ہب سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران، طلبہ،عملے کی شرکت
لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں یوم اقلیت شاندار طریقے سے منا یا گیا۔دن کی منا سبت سے آگاہی واک، سیمینار،کیک کاٹنے کی تقریب کے علا وہ مختلف کھیلو ں کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد ملکی تر قی میں اقلیتی کمیو نٹی کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرناتھا۔نیز مساوی حقوق، بھا ئی چارے، مذہبی آزادی، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کی زیرقیادت واک میں ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن سمیت مختلف شعبہ جات اور مذا ہب سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران، طلبہ اور عملینے بھرپور شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر مسعود ربانی نے پاکستان اور ویٹر نری یونیورسٹی کی ترقی میں اقلیتی ملازمین کی خدمات کو سرا ہا اور کہا وقت کا تقاضا ہے کہ نفرتوں اور سازشوں کو شکست دی جائے اور یہ پیغام عام کیا جائے کہ ہم سب متحد ہیں اور پاکستانی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس بورڈ نے اقلیتی عملے کیلئے بیڈمنٹن، رسہ کشی، تیر اندازی اور رائفل شوٹنگ سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقادکیا، یونیورسٹی کے تمام اقلیتی ملازمین نے بھر پور حصہ لیا۔ سٹی کیمپس میں بیسٹ سکوپ مائیکرو سکوپس سا ئنسی،میڈیکل، تحقیقی اور صنعتی استعمال کے جدید حل کے مو ضو ع پر سیمینار کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی ، چیف ایگزیکٹیو ویسٹرن سائنٹفک خلیل محمود بھٹی کے علا وہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ خلیل محمود نے مائیکرو سکوپس اور امیجنگ سلو شن کی بہترین سکوپ رینج متعارف کروانے بارے پریزنٹیشن دی ۔