لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے ملک میں لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبوں کی بہتری کے لیے "کارپوریٹ ڈیری اینڈ میٹ فارمنگ" کے موضوع پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے وائس چانسلر میرٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور پروگریسو فارمر مسٹر نواز ٹوانہ کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اورڈیری ٹیکنالوجی کے ماہرین سے تجاویز اور تکنیکی آرا سنی۔اجلا س میں لائیو سٹاک پروڈکشنز کے فارمز،مویشیوں کوفربہ کرنے والے فارم، بھیڑ اور بکری کے فارمز قائم کرنیکے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔