محکمہ کا انتظامی ڈھانچہ کمزور کرنے کی بجائے مزید مضبوط بنایا جائے :ملازمین
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسروں و ملازمین نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن آفس کے انضمام یا خاتمے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے اور محکمہ کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈی جی سپیشل ایجوکیشن آفس محکمہ کے اکیڈمک، مانیٹرنگ اور انتظامی امور کے ساتھ فائل ورک سمیت خصوصی بچوں کی سیفٹی اور سکیورٹی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، اسلئے اس کا انضمام یا خاتمہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔مظاہرین نے پالیسی اور میرٹ کیخلاف تبادلوں، کلاس فور اسامیوں کے خاتمے جبکہ ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور سرکاری بسوں کی آ ئوٹ سورسنگ کی بھی مخالفت کی۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے انتظامی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی بجائے مزید م ئوثر اور مضبوط بنایا جائے اور انکے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔ملازمین نے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی۔