لاہور(خصوصی رپورٹ)سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں تبادلوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو عرصہ دراز بعد تبادلوں کے لیے اجازت مل گئی۔اساتذہ صرف خالی سیٹوں پر ہی تبادلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے ،13 جولائی تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی۔دو سالوں سے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں تبادلوں کی اجازت نہیں تھی۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ محکمہ کی جانب سے تبادلوں کے احکامات جاری کرنے کے لیے کوئی تاریخی نہ دی گئی۔