بچوں کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار ، دادی اور پھوپھو کیساتھ جانے کی ضد
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے تین کمسن بچوں کو والد سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا، بچوں کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار ، دادی اور پھوپھو کے ساتھ جانے کی ضد کرتے رہے۔ جسٹس صادق محمود خرم نے ندا محمود کی درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ فائزہ نصیر نے عدالت کو بتایا کہ خاوند نے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لئے،کمسن بچے والدہ کے بغیر نہیں رہ سکتے،عدالت بچے بازیاب کرواکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے جس پرعدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر نند کا کہنا تھا کہ والدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔پولیس کی مداخلت پر والدہ بچوں کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔