لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں پراپرٹی کے تنازع پر بہنوئی نیسالے اور اسکی بیٹی کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کرکیواردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کر لی ۔جاوید نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سالے اور اسکی بیٹی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں میں پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا، اسی رنجش پر ملزم نے حملہ کیا۔