روٹی، آٹا مہنگابیچنے پر 136افرادگرفتار

گرانفروشی پرہفتے کے دوران صوبہ بھرمیں 45 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کریک ڈا ئون 
لاہور (خصوصی رپورٹ )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروڈکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ کریک ڈا ئون شروع کردیاگیاہے ، قوانین کی خلاف ورزی پر 57 مقدمات درج کرکے 414 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے 3,141 اور گرانفروشی کے 22,606 کیسز رپورٹ ہونے پرفوری کارروائی کی گئی۔ پنجاب بھر میں روٹی، آٹا کی قیمتوں اور وزن کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 83,345 مقامات پر چھاپے مارے۔ روٹی مہنگی بیچنے پر 33 مقدمات درج، 136 افراد گرفتار اور 11 لاکھ 16 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ آٹے کی مقررہ نرخوں پر ترسیل کیلئے 15,692 مقامات چیک کیے گئے، 1 مقدمہ درج اور 9 افراد گرفتار ہوئے۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر 18,992 مقامات پر چیکنگ، گرانفروشی پر25 افراد گرفتار اور 2 لاکھ 43 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ 9,480 مقامات پرانڈوں کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔ ہفتے کے دوران مجسٹریٹس نے صوبہ بھر میں 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد انسپیکشنز کیں، گرانفروشی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد جرمانہ، 2 مقدمات درج اور 12 افراد گرفتار ہوئے۔ 17,574 مقامات پرباسمتی چاول کی قیمتیں چیک،گرانفروشی پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح دال ماش، مسور، مونگ اور چنے مہنگے بیچنے پر کارروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار اور 3 لاکھ 11 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ 29,316 مقامات پرچینی اورگھی کینرخوں کاجائزہ لیاگیا، گرانفروشی پر 38 دکانیں/پریمسیز سیل کی گئیں۔