غربت، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا حل کلمے کے نظام میں ہے مرکزی مسلم لیگ

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، لاہور سمیت ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا
پاکستان جن مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا، وہ نظام نافذ کرنا ہوگا:خالد مسعود سندھو ‘، قوم کو کلمے کی چھتری تلے متحد ہونا ہوگا: فرید احمد پراچہ،حافظ عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا، لاہور سمیت ملک بھر میں آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا،  آل پارٹیز کانفرنسز سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے بنیادی مقصد کی تکمیل کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا،آزادی کا پیغام لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے، غربت، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا حل کلمے کے نظام میں ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدور حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،مسلم یوتھ لیگ کے صدر تابش قیوم،صدر خیبر پختونخوا رانا محمد اشفاق،صدر پنجاب چوہدری محمد سرور، صدر سندھ فیصل ندیم و دیگر نے لاہور،اسلام آباد،کراچی،قصور،فیصل آباد،شیخوپورہ،ساہیوال،ملتان، چنیوٹ، بہاولپور، گجرات، خانیوال، صوابی، رحیم یار خان، ڈسکہ،چکوال،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ننکانہ صاحب،سکھر،دیپالپور،ڈیرہ اسماعیل خان،جہلم،و دیگر شہروں میں آل پارٹیز کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے پی سیز میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی‘ہور میں مرکزی صدر خالد مسعود سندھو، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،حافظ عبدالغفار روپڑی،محمد یعقوب شیخ،زبیر احمد ظہیر،حمید الحسن و دیگر نے خطاب کیا،لاہور اور قصور میں مقامی ہوٹل میں اے پی سی سے خالد مسعود سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا  پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا، وہ نظام نافذ کرنا ہوگا،پاکستان کی آزادی کا پیغام لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ  ہے،نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے،پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، یہی ہماری منزل ہے،موجودہ نظام ناکام ہو چکا، ملک میں بہتر نظام لانے کی ضرورت ہے، نظام کی تبدیلی کے لیے لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ  کے نظام کی جدوجہد کرنا ہوگی،ڈاکٹر فرید پراچہ،حافظ عبدالغفار روپڑی،محمد یعقوب شیخ،زبیر احمد ظہیر،حمید الحسن،عمران بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا  معرکہ بنیان مرصوص کے بعد پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کی دفاعی قوت اور عالمی مقام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کا مقدر بڑے بڑے دعووں سے نہیں، نظامِ لا الٰہ الا اللہ سے بدلے گا، قوم کو کلمے کی چھتری تلے متحد ہونا ہوگا.فیصل آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ قصوری،حاجی اکرم انصاری ،ڈاکٹر  نثار جٹ ،خواجہ اسلام ،محبوب الزمان،ارشد جٹ،مفتی ضیاء￿  مدنی و دیگر نے خطاب کیا، سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں