کراچی(آئی این پی ) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئے،10گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھکر 394149 روپے ہوگئی۔