کراچی (آن لائن)کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پیر کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا سونا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 پر پہنچ گیا۔اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 46 پزار 21 روپے ہوگیا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 560 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 197 روپے ہوگیا۔