کراچی (آئی این پی )ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سو نا سستا ہوگیا ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10گرام سونا ایک ہزار715 روپے کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے گر کر 5228 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3864 ڈالر پر آ گیا۔