پاکستان اور جاپان کے درمیان 2.2 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

 انسانی وسائل کی ترقی کیلئے   سکالرشپ پروگرام جے ڈی ایس 2026  کو مزید مستحکم بنایا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور جاپان کے مابین  350 ملین جاپانی ین(  2.2 ملین امریکی ڈالر) کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کی رقم سے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے اسکالرشپ پروگرام(جے ڈی ایس) 2026 کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔  وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ریکارڈ آف ڈسکشنز پر دستخط کیے، سینئر جوائنٹ سیکریٹری میران محی الدین سومرو اور جائیکا کے چیف نمائندے یوسوکے شینوزاکی نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔وزارت اقتصادی امور میں منعقدہ تقریب میں جاپانی سفارتخانے، جائیکا اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔