جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کی رنگینی دکھائی جائے گی:عظمیٰ بخاری

جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کی رنگینی دکھائی جائے گی:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: جشنِ آزادی کے موقع پر پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جشنِ آزادی کے اس کنسرٹ میں نہ صرف پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے بلکہ روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا۔یہ میوزک کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ہوگا جس میں عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شائے گل جیسے معروف فنکار پرفارم کریں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت نے کنسرٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک یادگار اور ثقافتی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔