لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کیلئے تمام سرکاری ٹیچنگ اورٹرشری کیئر ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات کار بڑھا دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی زکے اوقات کارسوموار سے جمعرات اور ہفتے والے دن صبح8 تا 3بجے سہ پہر جبکہ جمعہ کو 8 تا 1بجے دوپہرتک ہونگے۔ ہر سرکاری ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتال کا انتظامی سربراہ ان اوقات کار کو یقینی بنائیں گے۔