مناواں میں شہری سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے بٹور لئے گئے ، اے ایس آئی عمر کے خلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں سی سی ڈی کے نام پر شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک شہری عبدالشکور نے بتایا کہ سی سی ڈی سے ریکارڈ کلئیرنس کے بہانے اس سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے گئے۔مناواں پولیس نے شہری عبدالشکور کے بیان پر اے ایس آئی عمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں تین نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ عبدالشکور نے کہا کہ اے ایس آئی عمر نے فون پر رابطہ کیا اور میرے گھر آیا، ملزم نے ریکارڈ کلئیر کروانے کے نام پر رقم لی۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر پیسے نہیں دوں گا تو میرے گھر پر چھاپہ مارا جائے گا۔