ساندہ پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر )ساندہ پولیس کی بروقت کارروائی ،بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سعد گھر سے کسی بھی کام کیلئے نکلنے والی بچیوں کو ہراساں کرتا تھا۔گزشتہ روزملزم نے راج گڑھ کی رہائشی بہنوں کو جاوید چرغہ چوک میں ہراساں کرتے ہوئے راستہ روکا۔دوپٹہ کھینچا اور ہوٹنگ کی جس پر بچیوں کے والد اعظم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔